مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ دستیاب سکیورٹی سے ایک ہی دن پورے آزاد کشمیر میں انتخابات ممکن نہیں۔ اب بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں ہونگے۔ الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ مظفر آباد ڈویژن میں 27 نومبر کو انتخابات ہونگے۔ پونچھ ڈویژن میں 3 دسمبر‘ میرپور ڈویژن میں 8 دسمبر کو انتخابات ہونگے۔ ڈویژنل سطح پر سکیورٹی کیلئے 7 ہزار اہلکاروں کی ضرورت ہوگی۔ حکومت کہتی ہے بغیر سکیورٹی پورے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کرا لیں۔ شیڈول میں تبدیلی سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کی گئی ہے۔ فیصلے میں مرحلہ وار الیکشن کرانے کی آپشن موجود ہے۔
سکیورٹی: ایک دن نہیں‘ بلدیاتی الیکشن 3 مرحلوں میں ہونگے‘ الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
Nov 22, 2022