منیلا(آئی این پی) فلپائن کے دورے پر موجود امریکہ کی نائب صدر کملا حارث کے خلاف منیلا میں مظاہرین کے ایک گروپ نے احتجاج کیا،مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے، "کملا حارث، ہم آپ کا خیر مقدم نہیں کرتے"، "کملا! فلپائن کو ہتھیار نہ دو!"، "امریکہ نمبر ایک دہشت گرد"، "فلپائن میں ریاستی دہشت گردی بند کرو!" ،"امریکہ! ہمارے سمندروں سے نکل جائو،سخت حفاظتی انتظامات میں منعقد ہونے والا یہ احتجاج تقریروں اور نعروں کے بعد بغیر کسی غیر معمولی واقع کے اختتام پذیر ہوگیا۔
امریکی نائب صدر کے خلاف منیلا میں احتجاجی مظاہرہ
Nov 22, 2022