تحریف شدہ ترجمہ قرآن کی اشاعت؛ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری و دیگر طلب 


 اسلام آباد(این این آئی)تحریف شدہ ترجمہ قرآن کی اشاعت پر عدالت نے وزیراعظم اور وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹریز کو طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف اور قرآن بورڈ کی اجازت کے بغیر اشاعت کے خلاف درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے وزیراعظم اور وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹریز کو 7 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔جسٹس شجاعت علی خان نے حسن معاویہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیگر افسران کو بھی آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ متعلقہ محکموں کے پیش ہونے والے افسران گریڈ 20 سے کم نہ ہوں۔درخواست گزار کی جانب سے مقف اختیار کیا گیا تھا کہ عدالت کے 2019 میں جاری فیصلے پر عمل نہیں ہو رہا۔قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف کرکے بغیر اجازت چھاپا جا رہا ہے جب کہ عدالتی حکم میں قرآن پاک کی اشاعت کے لیے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ قانون کے تحت قرآن پاک کی اشاعت کے لیے قرآن بورڈ کی اجازت ضروری ہے۔ بغیر اجازت کچھ پرنٹنگ پریس میں تحریف شدہ ترجمے والے قران پاک چھاپے جا رہے ہیں۔متعلقہ اداریایسے پرنٹنگ پریس کے خلاف کارروائی نہیں کرتے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...