اوپن یونیورسٹی کے ملتوی شدہ امتحانات 12اور 13دسمبر کوہونگے

Nov 22, 2022


اسلام آباد (خبرنگار)راولپنڈی ضلعی حکومت کی جانب سے 8اور 9نومبر 2022 کو مقامی تعلیمی اداروں کی بندش کے اعلان کے بعد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2022 کے اے ڈی، اے ڈی سی، بی ایڈ، بی بی اے اور بی ایس(اوڈی ایل)پروگراموں کے 8اور 9نومبرکو ملتوی شدہ امتحانات اب بالترتیب 12اور 13دسمبر کو منعقد ہوں گے۔واضح رہے کہ پہلے سے جاری کردہ رول نمبر سلپس نئی تاریخوں کو منعقد ہونے والے امتحانات میں شرکت کے لئے کارآمد ہوں گے، امتحانی مراکز اور اوقات کار میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں