اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و کنونیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آئی سی ٹی و ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی نے گذشتہ دنوں یونین کونسلز میں بورڈٹیکس اور پروفشنل ٹیکس کی ہونے والی نیلامی اسلئے روک دی تھی کیونکہ بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری ہو چکا ہے۔ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق بلدیاتی الیکشن ہونے تک ایم سی آئی کے کسی بھی شعبے میں کوئی بھی نیلامی نہیں ہو سکتی اور کورٹ نے 2014 کے گزٹ نوٹیفیکشن کو ختم کر کے 2008 کی ریٹ لسٹ کو بحال کر دیا ہے۔ایم سی آئی کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ سال ڈبل ریٹ پر ٹھیکے دیئے تھے ۔ جس کی وجہ سے شہری علاقوں سے زیادہ ریٹ دیہاتی علاقوں میں وصول کئے گئے۔