اسلامی یونیورسٹی میں پیشہ ورانہ رہنمائی اور شخصیت سازی پرسیمینار


اسلام آباد(خبرنگار)بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے منگل کو یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں "پیشہ ورانہ رہنمائی  اور شخصیت سازی" کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا،اہتمام دفاتر برائے مشیر طلبا اور پروٹوکول و تعلقات عامہ نے کیا تھایہ سیمینار بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہفتہ اقبال کے سلسلے  میں منعقد کی گئی سرگرمیوں کا حصہ تھاسیمینار سے ممتاز عالم دین، ماہر تعلیم، ڈی جی مجلس علمی فانڈیشن، اسلامی یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے ممبر، ممبر نیشنل رحمت اللعالمین اتھارٹی اور سابق چیئرمین مدرسہ بورڈ ڈاکٹر عامر طاسین نے خطاب کیاسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر طاسین نے کہا کہ مناسب کیریئر کونسلنگ کے بغیر ملک کو درکار، تربیت یافتہ پیشہ ور افراد کی کمی کا سامنا رہے گا۔ انہوں نے معاشرے میں مروجہ مسائل پر بھی بات کی جو شخصیت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن