اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)صدر پاکستان عارف علو ی نے منہا ج یو نیو رسٹی کے 2022 کے کانووکیشن کی تقریب میں شرکت کی جس میںمنہا ج یو نیو رسٹی لاہو ر کے دو سابق طلباء نے پاکستان میں اپنی نوعیت کے ایک منفرد ڈسپلن امن اور انسداد دہشت گردی کے عنوان سے ایم فل کی ڈگر ی مکمل کی اور اپنے اپنے بیچ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ منہا ج یو نیو رسٹی نے دونو ں طلبا کوگولڈ میڈل سے نوازا۔ گو لڈ میڈ ل حا صل کر نے والے فیضان اصغر نے قومی سلامتی کے نفاذ میں خفیہ تدبیر اور زاہد اکبر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے نیشنل ایکشن پلا ن کا جائزہ: چیلنجز اور آگے بڑھنے کے راستے پر تحقیق کی۔ انسدادہشتگر دی پیشہ ور افراد کی عملی مہارت اکیڈمیا کے راستے تلاش کرنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔
امن اور انسداددہشتگردی کے عنوان سے ایم فل کر نیوالے2طلباء کیلئے گو لڈ میڈل
Nov 22, 2022