اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی ٹریفک پولیس نے نوپارکنگ کرنے پررواں سال کے دوران 9514ڈرائیوروں کے چالان کئے گئے چیف ٹریفک آفیسرڈاکٹرسید مصطفیٰ تنویر نے تمام زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ اسلام آباد میں ٹریفک وائلیشن کو کم کرنے کے لئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والے ڈرائیورز کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنایا جائے،شاپنگ سنٹرز میں پارکنگ کے لئے مختص جگہ پر پارکنگ کو یقینی بناتے ہوئے نوپارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رعائت نہ دی جائے،انہوں نے مزید کہا کہ فٹ پاتھ پر پیدل چلنے والوں کا حق ہے فٹ پاتھ پر کسی قسم کی پارکنگ یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی،شاپنگ سنٹرز میں آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔