کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان قومی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی کیلئے ’’افواج پاکستان قومی یکجہتی ریلی‘‘سربراہ انجمن نوجوانان اسلام پاکستان محمدسلیم عطاری ،چیئرمین پاکستان قومی یکجہتی کونسل عرفان اللہ قادری،سیکریٹری جنرل ابرارچوہان،شجاعت علی ربانی،محمدفرحان ،محمدنبیل بھٹی،توصیف احمد،ساجدشیخ ودیگررہنماؤں کی قیادت میں کورنگی ڈھائی نمبرخواجہ غریب نوازچوک سے شروع ہوئی ،کورنگی کے مختلف علاقوں سے گزرتی ہوئی ناصر جمپ پر اختتام پذیرہوئی ۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ انجمن نوجوانان اسلام پاکستان سماجی رہنما محمدسلیم عطاری نے کہاکہ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے وہ ہروقت کوئی قدرتی آفات ہو،یادہشت گردوں سے ملک وقوم کی حفاظت کرناہو، ہرقسم قسم قربانیاں دینے کیلئے تیارہیں، جو قوتیں بیرونی ایجنڈے کے تحت پاک فوج اورعوام کے خلاف نفرتیں پھیلانے کی سازشیں کرنے والے ملک کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے ۔عرفان اللہ قادری نے کہاکہ افواج پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈاکرنے والے عناصر یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ پاکستانی عوام ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ہرگزکامیاب نہیں ہونے دینگے۔محمدابرارچوہان نے کہاافواج پاکستان کوبدنام کرنے والے دراصل ملک دشمن قوتوں کو خوش کررہی ہیں پاکستان کابچہ بچہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑاہے۔ریلی میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی اورپاکستان زندہ باد،پاک فوج زندہ بادکے نعرہ لگائے، شرکاء نے افواج پاکستان کے حق میں پلے کارڈ اوربینرزاٹھائے ہوئے تھے ۔