لاہور (خصوصی نامہ نگار+ نیوز رپورٹر) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ تسنیم حیدر کے انکشافات کے بعد عوام سمجھ رہی ہے کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی جا رہی۔ پنجاب حکومت کو تسنیم حیدر سے رابطہ کر کے شامل تفتیش کرنا چاہیے۔ کل جو باتیں سامنے آئیں وہ انوکھی نہیں ہیں، سانحہ ماڈل ٹاو¿ن، چوہدری شیر علی کا بیان، رانا ثناءاللہ کا بیان اور عابد باکسر کے بیان سامنے ہیں۔ اگر لندن میں کھڑے ہو کر کسی شخص نے نواز شریف اور ان کے خاندان کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے تو وہ جھوٹ نہیں بول سکتے۔ کیوں کہ وہ جانتا ہے کہ لندن کا عدالتی نظام اسے نظام عبرت بنا دے گا۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اگر تسنیم حیدر جیسا بندہ ان فلیٹوں کے اندر جا کر بیٹھتا ہے تو کیا اس کو نواز شریف اور اس کے لوگ نہیں جانتے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو رہے ہیں اور ایکسپورٹس تباہ ہو چکی ہیں۔ جعلی نجات دہندہ اسحاق ڈار بھی کچھ نہیں کر سکتا۔ بلاول زرداری اپنی اوقات کے مطابق بات کریں۔ صدر کو دھمکیاں لگانے سے باز آئے۔ چھبیس تاریخ کو لانگ مارچ کا راولپنڈی میں تاریخی استقبال ہو گا۔
فیاض چوہان
تسنیم حیدر کی باتیں انوکھی نہیں‘ سانحہ ماڈل ٹا¶ن‘ عابد باکسر کے بیانات سامنے: فیاض چوہان
Nov 22, 2022