ن لیگ خون لیگ، 8 ماہ میں ملک کا برا سوچنے والا ہر چہرہ سامنے آ گیا: مسرت چیمہ 

Nov 22, 2022


لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیراعلٰی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان آٹھ ماہ میں ملک کا برا سوچنے والا ہر چہرہ عوام کے سامنے آ گیا ہے۔ لوگوں کو ننگا کرنے والی بد اخلاق سیریز کا اختتام ارشد شریف کی شہادت پر ہوا۔ اس سے پہلے عمران خان کے سٹاف افسر شہباز گل اور اعظم سواتی کے ساتھ جو ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ عمران خان پر جو قاتلانہ حملہ ہوا اس سے ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش کی کوشش کی گئی۔ عزت دار لوگوں کو ذلیل کرنے کی کوشش میں یہ خود ذلیل ہوتے ہیں۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کل کی کہانی کا جو ڈراپ سین ہوا اس سے ثابت ہوا کہ یہ ن لیگ نہیں خون لیگ ہے۔ شہباز شریف نے عابد باکسر کی مدد سے لوگوں کی لاشیں گرائیں۔ ماڈل ٹاو¿ن میں قتل عام ہوا۔ مقصود چپڑاسی اور ڈاکٹر رضوان جیسے کئی لوگ جان کی بازی ہار گئے۔ اب ہر وہ چہرہ سامنے آیا ہے جس نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ 26کو یا تو ملک بچ جائے گا یا پھر یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ رجیم چینج کے بعد عوام نے ہر نشست پر تحریک انصاف کو جیت دلائی۔ اب آخری دھکا ہے، ہمارا قائد گولیاں کھا کر بھی ہماری قیادت کر رہا ہے۔
مسرت جمشید چیمہ

مزیدخبریں