قادرپورراں ( نامہ نگار ) رورل ہیلتھ سنٹر قادرپورراں کے سٹاف کی طرف سے عوام میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے استعمال سے پیدا ہونیوالی مزاحمت کے بارے میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں میں یہ شعور بیدار کرنے کی کوشش کی گئی کہ عوام صرف مستند ڈاکٹرز کے نسخہ کے مطابق ہی دوائی کا استعمال کریں‘ اتائیوں سے مکمل اجتناب کریں اور خود میڈیکل سٹورز سے بھی بغیر ڈاکٹر کے چیک اپ کروانے کے دوائی لینے سے بھی پرہیز کریں تاکہ جراثیم کش ادویات کیخلاف مزاحمت پیدا نہ ہو اور مریضوں کا علاج بہتر طریقے سے ہوسکے۔ واک میں ایس ایم او ڈاکٹر محمد شہزاد خالد ، ڈاکٹر محمد اقبال حسین ، ڈاکٹر زویا مریم ، ڈاکٹر ایمن و دیگر سٹاف نے بھی شرکت کی۔