ڈینگی کیسز میں اضافہ‘ ڈپٹی کمشنرملتان کا محکمہ صحت کی کارکردگی پر اظہار برہمی

Nov 22, 2022


ملتان (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ڈینگی کے بڑھتے کیسز پر محکمہ صحت کی کارکردگی پر  اظہار برہمی کیا ہے اور محکمہ صحت کو ڈینگی مہم میں مزید تیزی لانے کا الٹی میٹم دیا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہاہے کہ ڈینگی مہم میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فیلڈ سٹاف اور افسران کڑے احتساب کیلئے تیار رہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ صحت کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر اور اسسٹنٹ کمشنرز نے مہم پر بریفننگ دی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی مہم میں لاپروائی برتنے والے افسران ضلع بدری کیلئے تیار رہیں کیونکہ ناقص کارکردگی کے باعث ڈینگی کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز ڈینگی لاروا تلفی مہم کی براہ راست نگرانی کریںڈینگی لاروا ملنے پر کمرشل پلازے اور رہائشی کالونیوں کے دفاتر سیل کئے جائیں اور رہائشیوں کو نوٹس جاری کئے جائیں۔

مزیدخبریں