نیشنل سیونگز ایمپلائز یونین ملتان ریجن کا اجلاس، ملازمین کے مسائل اورجاری ہڑتال پر تبادلہ خیال


ملتان (سپیشل رپورٹر)پاکستان نیشنل سیونگز ایمپلائز یونین ملتان ریجن کا اجلاس منعقد ہواجس کی صدارت ریجنل صدر محمد حنیف تبسم نے کی جبکہ مہمان خصوصی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک حسنین انصاری تھے۔اجلاس میں ملازمین کے مسائل اور فیڈرل یونین گرینڈ الائنس کی طرف سے جاری ہڑتال اور حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بارے بھی گفتگو کی گئی اس کے علاوہ گن مینون کے او ٹی اے اور مسلسل ڈیوٹی دینے کے معاملات بھی زیر غور آئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حسنین انصاری اور حنیف تبسم نے خطاب کیا اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیاکہ ریجنل ڈائریکٹرسے گزارش کریں گے کہ جب نئے گن میں اب بھرتی ہی نہیں ہونے تو پرائیوٹ گارڈز سے پوری ڈیوٹی لی جائے، رانا محسن علی، محسن رضا جٹ، ملازم حسین شہزاد، کاشف سعید، ابوبکر خلیل، رانا یامین، علی عباس، محمد اصغر گل، محمد قاسم، روف احمد، محمد کامران، غلام حسین، محمد عمران نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن