ملتان ( سماجی رپورٹر ) بابا میاں معراج علی شاہ کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین میاں یوسف جمال عارفین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے اوربرگزیدہ بندوں کو ولائت کے ارفع مقام پر فائز فرمایا۔اولیائے کرام نے ہمیشہ نفرتوں کے خاتمے اورمحبتوں کے فروغ کا پیغام عام کیامتحدہ میلاد کونسل کے صدر مرزاارشدالقادری، شفقت طلال تاشفین نے کہابابا معراج علی نوشاہی نے خدمت خلق کے زریعے سلوک و تصوف کی حقیقی تعلیمات کو عام کیا۔عرس میں میاں نصرت کمال،میاں عظمت بلال،رکن الدین حامدی،راؤ عارف رضوی، مظہر صدیق چشتی، ذیشان کلیم معصومی،علامہ سعیداختر قادری، مظہر جاویدسیال،ملک محمد یوسف،ضیاء انصاری،یونس ،ملک عمران یوسف،،طحہٰ طلال،فیصل وارثی،ندیم انصاری ،فیاض حامدی،بابر چوہدری،شیخ جاوید،ملک رفیق ، ذیشان شانی، امانت علی،اسرار حسین،دانش مرزا،غلام حسین فریدی،ظفر علی،محمد حنیف،خالد الطاف،شہزاد اشفاق،حبیب گجر،ودیگر نے شرکت کی جبکہ افضل چشتی،آصف علی،ریاست علی قوال اورہمنوا نے قوالی کی صورت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
اولیاء نے ہمیشہ نفرتوں کے خاتمے اورمحبتوں کے فروغ کا پیغام عام کیا: یوسف عارفین
Nov 22, 2022