ملتان( سماجی رپورٹر)اکادمی ادبیات پاکستان ملتان کے زیر اہتمام فکر اقبال ؒ اور اھل قلم کے عنوان سے ایک مذاکرہ کا انعقاد کیا ، صدارت سرور صمدانی نے کی جبکہ شاعر تحسین غنی مہمان خصوصی تھے اس موقع پر اھل قلم نے اس بات پر زور دیا کہ ادیب اور شاعر اپنی تحریروں اور شاعری میں فلسفہ خودی اور عشق رسول ؐ کو نمایاں کریں اور تعلمی اداروں میں علامہ اقبال کی فکر کو اجاگر کرنے کے لئے خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جائے، پروفیسر نصرت محمود، قمر ہاشمی، تحسین غنی، سرور صمدانی اور اکادمی ادبیات پاکستان ملتان کے انچارج عبدالوحید نے بھی اظہار خیال کیا اس موقع پر معروف شاعرطفیل بلوچ اور شاعرہ تانیہ عابدی نے منظوم کلام اقبال ؒپیش کیا۔