فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)النورانٹرنیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین حاجی امان اللہ مجاہد نے کہاہے کہ ایک سازش کے ذریعے ملک کے اندر فحاشی ، عریانی ،بے حیائی ،بے پردگی کو فروغ دینے کیساتھ ہماری اسلامی ،نظریاتی سوچوںپر بھی وار کیا جارہا ہے ان حالات میں ہمیں یہود وہنود کی ان سازشوںکو ناکام بنانے کیلئے میدان عمل میںآنے کی ضرورت ہے اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر ہم کسی صورت بھی حقیقی ترقی اورخوشحالی کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں کرسکتے آج ہمارے مسائل ،مشکلات کی بنیادی وجہ دین اسلام ،قرآن اور نماز سے دوری ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا۔
حاجی امان اللہ مجاہد نے کہاکہ موجودہ دور فتنوں اور خرافات کا دور ہے ہمیں دین اسلام کی ترویج واشاعت کیساتھ ساتھ اپنے ایمان کی مضبوطی کیلئے کام کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔
سازش کے تحت ملک میں بے حیائی کو فروغ دیا جارہا ہے:امان اللہ مجاہد
Nov 22, 2022