زمین کی ملکیت کا تنازعہ ،پاکستان اور افغانستان کے درمیان جھڑپوںکا سبب

Nov 22, 2022


 لاہور (نوائے وقت رپورٹ )    پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی تنازعہ ایک مرتبہ پھر شدت اختیار کر گیا ہے جس کے دوران دونوں جانب سے بھاری اسلحے سے شدید شیلنگ اور فائرنگ کی گئی۔ اس جھڑپ میں اب تک پاکستان کی جانب ایک فوجی ہلاک اور سات فوجیوں سمیت 10 افراد جبکہ افغانستان میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔یہ جھڑپ پاکستان میں ضلع کرم اور افغانستان کے صوبہ پکتیا میں ڈھنڈی پٹھان کے درمیان سرحد پر ہوئی۔ یہ واقعہ دو روزہ کشیدگی کے بعد اس وقت پیش آیا جب گزشتہ رات دونوں جانب سے بھاری اسلحے سے ایک دوسرے پر حملے شروع کر دیے گئے تھے۔ضلع کرم سے مقامی لوگوںنے بی بی سی کو بتایا کہ بنیادی طور پر یہ تنازعہ زمین کی ملکیت کا ہے۔

مزیدخبریں