ملتان(خصوصی رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین ضلع کا اجلاس زیر صدارت ملک بلال منعقد ہوا ، اجلاس میں طارق ملک ، ملک اللہ دتہ دھرالہ ،مہر اقبال چدھڑ،نذر محمد حسین ،مختار وینس ،عابد کھچی ،شاہد محمود گجر ،ارسلان سجاد شریک ہوئے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر یونین ملک بلال نے کہاکہ حکومت سیاسی رسہ کشی میں اس قدر الجھی ہوئی ہے کہ سماجی اور معاشرتی ترقی جمود اور تعطل کا شکار ہو چکی ہے جس وجہ سے عام لوگوں میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے، تاحال این ایس بی کی مد میں مالی گرانٹ جاری نہیں کی گئی ہے تعلیمی ادارے ادھار لے کر چلائے جا رہے ہیں سرکاری سکولوں کا نان سیلری بجٹ گذشتہ 5ماہ سے التوا کا شکا ر ہے پنجاب ٹیچر ز یونین مطالبہ کرتی ہے کہاین ایس بی فنڈز فوری طور پر جاری کئے جائیں اس عمل میں تاخیر کی صوت میں پنجاب ٹیچرز یونین راست اقدام پر مجبور ہوںگی۔