چکری (نامہ نگار)سابق چیئرمین یونین کونسل چہان راجہ اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان کے دفاع اور استحکام کے لئے متحرک اور منظم فوج ناگزیر ہے پاکستان کی پیشہ ور اوربہادر افواج دشمن قوتوں کو مادروطن کے خلاف جارحیت سے روکے ہوئے ہے دفاعی قیادت کی آئینی تبدیلی کو سیاسی موضوع بنانا ہر گز مناسب نہیں ہے ایسی سرگرمیوں سے ایک منظم ادارے کا وقار مجروح ہوگا پوری قوم افواج پاکستان کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے نوائے وقت کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے منشور میں جمہوری رویوں کو پروان چڑھانے کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنائیں ذاتی مفادات سے نکل کر ملکی اور عوامی مسائل کے لئے ملکر جدوجہد کریں ہم نے کبھی اقتدار کے لئے سیاست نہیں کی ہمیشہ اپنے زور بازور پر عوام کی خدمت کو مقدم جانا آج اس یونین کونسل کے جس گائوں، گلی اور محلے چلے جائیں ہماری خدمت کے واضح نشان دیکھنے کو ملیں گے جس کا صلہ آج عوام ہمیں ادا کررہی ہے مشکل سے مشکل ترین لمحات میں بھی عوام چٹان کی طرح ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔