کہوٹہ (نامہ نگار)قائد کی کال پر لبیک کہتے ہوئے 26 نومبر کو بڑی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پنڈی پہنچوں گا ان خیالات کا اظہار ضلعی ڈپٹی جنرل سیکر ٹری راجہ ارشد آف بھورہ حیال نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کیا انکا مزید کہنا تھا کہ ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہمارے حوصلے بلند ہیں اور انشااللہ اس قوم کو غلامی سے نجات دلا کر دم لیں گیعمران خان جیسے لیڈر کی اس قوم اور وقت کی ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ 26 تاریخ کو پاکستانی عوام اپنے گھروں سے باہر نکلے گی اور اپنے قائد کا ساتھ دے گی عمران خان پاکستان کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں ۔