عمران خان کی منفی سیاست منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے،قمرالسلام راجہ

Nov 22, 2022


چکری(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ نواز پنجاب کے نائب صدر قمرالسلام راجہ نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی منفی سیاست جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے یہ سیاست میں اپنی ڈوبتی کشتی کو بچانے کے لئے لانگ مارچ کی آڑ میںانتشار کو ہوادے رہے ہیں پاکستان تحریک انصاف کا پہلے دن سے ہی ایجنڈہ انتشار اور نفرت کی سیاست ہے ان کی منفی سیاست اور منفی سوچ کی وجہ سے اس وقت پورا ماحول آلودہ ہورہا ہے انھوں نے اپنے دور اقتدار میں ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا جس سے مہنگائی ، بیروزگاری اورعوامی مسائل میں حد درجہ اضافہ ہوااگر ان کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد نہ لائی جاتی تو ملکی حالات آج مختلف اورمزید گھمبیر ہوتے جس کا ازالہ آنے والی نسلوں کو ادا کرنا پڑتا نوائے وقت کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح  ضلع راولپنڈی کی عوام نے انکے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرکے ثابت کردیا کہ وہ ملکی سلامتی سے کھیلنے والوں کا ساتھ کسی بھی صورت دینے کو تیار نہیں انشااللہ26 نومبر کو بھی انھیں ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا باشعور عوام جان چکے یہ ایک سیاسی جماعت نہیں ہے۔

مزیدخبریں