وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب نے بسمہ شاہدکو 2لاکھ روپے انعام دیا 

Nov 22, 2022


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب ندیم عباس بارا نے گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرنیوالی بسمہ شاہدکو 2لاکھ روپے انعام دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گوجرنوالہ کی بسمہ شاہد نے چند روز قبل گوجرانوالہ میں دو ڈاکوؤں نے سٹاپ پر کھڑی بسمہ شاہد سے پرس چھیننے کی واردات کی کوشش کی جس پر بسمہ شاہد نے مزاحمت کی اور ڈاکوؤں سے پستول چھین لیا اس کے بعد لوگوں نے موقع پر ہی ڈاکوؤں کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا، پیر کے روز وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب ندیم عباس بارا نے گوجرانوالہ میں ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر بسمہ شاہدکو نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اپنی ذاتی جیب سے 2لاکھ روپے کاچیک دیا۔

مزیدخبریں