سری لنکا کا لنکا ٹی 10 لیگ کے نام سے ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) کرکٹ کا تیز ترین فارمیٹ ٹی 10 نے سری لنکا میں قدم رکھ دیا ،لنکا ٹی 10 لیگ کے نام سے ٹورنامنٹ کرانے اعلان کردیا  گیا ۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ شائقین کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کرے گا۔ سری لنکا میں ٹی 10 کے سفر کا آغاز کا باضابطہ اعلان سری لنکا کرکٹ کے اعزازی صدر شمی سلوا اور اعزازی سکریٹری موہن ڈی سلوا نے کیا ،اس موقع پر ٹی 10 گلوبل سپورٹس کے چیئرمین شجیع الملک اور ٹی 10گلوبل اسپورٹس کے سی او او راجیو کھنہ بھی موجود تھے۔سری لنکا کرکٹ کے اعزازی صدر شمی سلوا نے کہا کہ سری لنکا میں تیز ترین کرکٹ مقابلہ کا تعارف یقینی طور پر ہمارے کرکٹ کیلنڈر میں ایک بہت بڑا اضافہ ہے ، اور ہم کھیل کے آگے کے سفر کا حصہ بننے پر خوش ہیں اور میں اس پر ٹی 10 گلوبل سپورٹس کے کردار کی تعریف کرنا چاہتا ہوں۔ٹی 10 گلوبل سپورٹس کے چیئرمین شجیع الملک نے کہا کہ ہم کرکٹ میں دنیا کے تیز ترین فارمیٹ کا سری لنکا میں لنکا ٹی 10 لیگ کے نام سے آغاز کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں جواس فارمیٹ کو شروع کرنے والا پہلا فل بورڈ رکن ہے جو ایک تاریخی قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹی 10 کے 2017 میں قیام کے بعد سے ہمیشہ ٹی 10 کی حمایت کی ہے اور ہم اس شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن