فیفا ورلڈکپ: قطر نے گزشتہ ایونٹ  کے میزبان ملک روس کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) قطر میں جاری فیفا فٹبال ورلڈکپ 2022 کے آغاز  میں ہی نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔فیفا کے مطابق ورلڈکپ فٹبال میں اب تک تقریبا 30 لاکھ کے قریب ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں،ترجمان فیفا کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کے بعد قطر نے روس کو پیچھے چھوڑ دیا۔2018 میں روس میں ہونے والے ورلڈکپ کے آغاز تک 24 لاکھ ٹکٹس فروخت ہوئے تھے جبکہ قطر میں جاری ایونٹ کے آغاز تک تقریبا 30 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں،رپورٹس کے مطابق قطرکی میزبانی پر منفی تشہیر کے باوجود شائقین کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...