بیول جبر روڈ ایک سال گذرنے کے باوجود بھی مکمل نہ ہو سکی 


 بیول(نامہ نگار) بیول جبر روڈ تقریباایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی مکمل نہ ہو سکی۔ بیول جبر روڈ گذشتہ سا ل تعمیر کی گئی لیکن جن جگہوں پر بڑا مسئلہ بنا وہ وہی کا وہی ہے موہڑہ جنڈی ڈھوک مرزا برکت والی کانسی وہاں کی وہاں پڑی ہوئی ہے عوام کا کہنا ہے کہ اگر کام مکمل نہیں کرنا تھا تو پھر اس مقام سے سڑک کو اکھاڑنے کی کیا ضرورت تھی اس عمل سے آسانی کی بجائے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں علاقہ کی عوام نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کام کو جلد از جلد مکمل کروائیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن