ڈھرنال (ابرار حسین صابر)وزیراعظم کے معاو ن خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز و انسانی وسائل سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے عمران کا قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ بلا جواز ہے تحریک انصاف کا پہلے دن سے ہی ایجنڈہ ملک میں انتشار پھیلانا ہے وفاقی حکومت شر پسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مثبت سیاست کو فروغ دیا ہے وہ گزشتہ روز معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی شاہد عمران دوبئی کی اقامت گاہ پر دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر نوائے وقت سے اپنی گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ اقتدار چھن جانے کے بعد عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں انہیں ملکی سلامتی سے کوئی سروکار نہیں ان کی حقیقت کھل کر عوام کے سامنے آچکی ہے جس طرح لانگ مارچ ناکامی سے دوچار ہوا اسی طرح 26 نومبر کو بھی ناکامی پی ٹی آئی کا مقدر ہو گی انہیں کچھ حاصل نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چور لٹیرا کہنے والے خود سب سے بڑے چور نکلے اور اب عمران خان خود کو مظلوم ثابت کرنے کے لئے دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست تضادات کا مجموعہ ہے انہوں نے کہا کہ خدمت کی سیاست پیپلزپارٹی کا ہی طرہ امتیاز ہے پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے ملک و قوم کی خاطر جانوں کے نذرانے بھی دئیے۔ حاجی شاہد عمران کی جانب سے پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل سردار سلیم حیدر خان (ن)لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار افتخار احمد خان المعروف مٹھو خان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کااہتمام کیا جس میں سردار عابد عزیز خان ایڈووکیٹ سردار حسیب جاوید خان تاجہ بارا ملک جبار احمد جباری محمد وسیم بھٹی بابر عزیز ملک ساجد رحمان سردار اختر حیات تاجہ بارا سردار تیمور ہستال گل نبی مخلص غلام نبی حافظ نثار احمد حاجی افتخار احمد سردار عدنان محمد عرفان فہیم یعقوب قاضی سفیر دبئی ملک ارشد دبئی اسد علی دبئی سردار ظفر انگلینڈ سجاد خان سردار افتخار خان رانا زعفران نوید خان ٹیکسلانعیم اختر کے علاوہ عمائدین علاقہ تاجروں صحافیوں نے شرکت کی سردار سلیم حیدر خان سردار افتخار احمد خان نے میزبان حاجی شاہد عمران کو پرتکلف عشائیہ پر شکریہ ادا کیا جبکہ حاجی شاہد عمران نے آنے والے تمام معزز مہمانانِ گرامی کا آمد پر خصوصی اظہارِ تشکّر کیا۔
عمران کا مطالبہ بلا جواز کوئی غلط فہمی میں نہ رہے الیکشن وقت پر ہونگے
Nov 22, 2022