گوجر خان (نامہ نگار)امپورٹڈ حکومت نے 7ماہ میں پی ٹی آئی حکومت کی انتھک محنت پر پانی پھیر دیا۔کورونا اور مشکل ترین حالات کے باوجود عمران خان نے ملک کو نہ صرف معاشی گرداب سے نکالا بلکہ صنعتی پہیہ رواں کر کے ملک سے بیروزگاری کے خاتمہ کی بنیاد رکھی۔موجودہ کرپٹ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی ملک و معیشت کو تباہی کی دلدل میں دھکیلنا شروع کر دیا جس کے نتیجے میں 7ماہ کے اندر قرضوں کی واپسی کا رسک انڈکس 5فیصد سے بڑھ کر 75فیصد تک جا پہنچا ہے۔ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی ٹریڈ ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر راجہ سکندرمحمود نے شہریوں اور تاجران کے مسائل سنتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک تیزی سے ڈیفالٹ کی جانب گامزن ہے جبکہ نااہل حکومت ذاتی مفادات کے لئے خود کو این آر او د ینے میں مصروف ہے۔ملک کو درپیش مسائل کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں۔انتخابات میں تا خیر مشکلات و مسائل میں اضافہ کا موجب بن رہی ہے۔انشا اللہ 26 نومبر کوراولپنڈی ضلع کی عوام اور تاجر برادری چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا بھر پور استقبال کرے گی۔اور امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔