ن لیگ کے منصوبوں پر تختیاں لگانے والے حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتے، شاہد خاقان 


 کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مخالفین اپنے قائد کی طرح جھوٹ نفرت اور تشدد پر مبنی سیاست کرکے لوگوں کے اذھان میں زیر گھولنے کے لیئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری اور بزرگ مسلم لیگی رہنما راجہ گلستان خان کی عیادت کرتے وقت کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سابق چیئرمین راجہ ندیم احمد اور تنویر ناز بھٹی بھی موجود تھے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موصوف نئے نئے اس حلقے میں آئے ہیں انہیں علم نہیں کہ تمام سڑکیں ہسپتال بجلی سکول سیکنڈری سکول نوازشریف نے ہی بنائے ہیں ان کے قائد نے کسی گاؤں میں بجلی دی نہ گیس دی ہے نوازشریف اور مسلم لیگ ن کے منصوبوں پر تختیاں لگانے والے حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتے ۔کلرسیداں دھانگلی روڈ کا منصوبہ حمزہ شہباز کی حکومت میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کا پہلی بار حصہ بنا اور اسمبلی کی منظور کردہ منصوبوں میں شامل ہے جو تحریری شکل میں موجود ہے۔

  

ای پیپر دی نیشن