بیجنگ(شِنہوا)چین نے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر منگل سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن نے پیر کو بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 175 یوآن (تقریبا 24.56 امریکی ڈالر)اور 165 یوآن فی ٹن کی کمی کی جائے گی۔ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے مطابق خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں 50 یوآن فی ٹن سے زیادہ تبدیلی اگر 10 دن تک برقرار رہتی ہے، تو تیل اور ڈیزل جیسی ریفائنڈ آئل مصنوعات کی قیمتوں میں اس کے مطابق ردوبدل کیاجاتا ہے۔