اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہباز گِل کی درخواست پر سماعت کی۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ کیا ٹرائل شروع اور چالان جمع ہو گیا ہے؟ کیا فردِ جرم عائد ہو گئی ہے؟اسٹیٹ کونسل نے انہیں بتایا کہ چالان کی نقول تقسیم ہو چکی ہیں، کل فردِ جرم عائد ہونی ہے۔عدالت نے درخواست گزار شہباز گِل کے وکیل کو ہدایت کی کہ چالان جمع ہو چکا ہے، آپ ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔عدالتِ عالیہ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
شہبازگل کیس