چینی صدر کی اقوام متحدہ،چین عالمی شراکت داری ورکشاپ برائے خلائی تحقیق وجدت کو مبارکباد


بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ،چین عالمی شراکت داری ورکشاپ برائے خلائی تحقیق وجدت کے شرکا کو مبارکباد دی ہے،جو پیر کو چینی صوبے ہائی نان کے صدرمقام  ہائیکو میں شروع ہوئی۔مبارک باد کے خط میں،صدر شی نے کہا کہ چین نے حالیہ برسوں میں خلائی تحقیق کے مشن کو فعال طور پر انجام دیا ہے، جن میں چھانگ ای قمری مشن ، مریخ کے تحقیقاتی مشن تیان وین 1اور شمسی ریسرچ کا  سیٹلائٹ شی ہی شامل ہیں ان کے ساتھ  ملک کے خلائی اسٹیشن کی تعمیر بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مشنز نے کائنات کے بارے میں لوگوں کی تفہیم میں مسلسل اضافہ کیا اور انسانیت کی بھلائی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔چینی صدر نے کہا کہ  خلائی تحقیق کی کوئی انتہا نہیں  اور چین کائنات کے اسرار کو مشترکہ طور پر دریافت کرنے، بیرونی خلا کے پرامن استعمال اور خلائی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے تبادلوں  اور تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے تمام ممالک کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دنیا بھر کے لوگ بہتر طور پر مستفید ہوسکیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...