شجاع آباد (نمائندہ نوائے وقت) M-5، سیکٹر-1 پر ڈی ایس پی بیٹ 23 مسرور علی کی زیر نگرانی بغیر ڈیش کیمرے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ جس میں بغیر ڈیش کیمرہ والی گاڑیوں کو چیک کیا جا رہا ہے اور جرمانے کیے جا رہے ہیں۔ سیکٹر کمانڈر رانا محمد اسماعیل نے بتایا کہ قومی شاہراؤں پر شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے کے لیے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائیگی۔