ملتان (نمائندہ خصوصی)ملتان میں نئے تعینات ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر معین مسعود نے چارج سنھبال لیا۔ ایس ایس پی ریجنل انوسٹیگیشن برانچ راؤ محمد نعیم شاہد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحیم ، پرائیویٹ سیکرٹری محمد یوسف بھٹی ودیگر اعلیٰ افسران نے استقبال کیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔بعدازاں ہیڈ آ ف برانچز سے تعارف کرایا گیا۔ آ ر پی کا کہنا تھا کہ، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایمانداری سے فرائض کی ادائیگی ایک پولیس آفیسر کا شعار ہونا چاہیے۔ بحیثیت ڈسپلن فورس ہمیں قانون اور ضابطہ کی پابندی کرنا ہو گی ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے چرس و ہیروئن کی بھاری مقدار اور ہیروئین کی مکسنگ مشین برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم خالد جمیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا ہے۔