بغیر اشتہار معدنیات کا ٹھیکہ دینے پر ڈی جی مائنز اینڈ منرلز سے جوابطلب


ملتان (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس احمد ندیم ارشد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز ڈیرہ غازی خان کی جانب سے بغیر اشتہار دئیے محمود کوٹ اور چوک قریشی زون کی معدنیات ریت اور گس کا ٹھیکہ دو سال کے لئے دینے کے خلاف درخواست پر 29 نومبر کو ڈائریکٹر جنرل مائنز اینڈ منرلز پنجاب سے کمنٹس طلب کر لئے ہیں۔قبل ازیں عدالت عالیہ میں پیٹشنر فخر حیات نے  وکیل کے ذریعے رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ غلام فرید وڈانی کو محکمے کی جانب سے نوازتے ہوئے جولائی 2022 سے جولائی 2024 تک ٹھیکہ دے دیا گیا ہے۔اس سے پہلے اسی زون کا ٹھیکہ دو سال کے لئے جنوری 2021 سے جنوری 2023 تک سلیم نامی شخص کو دیا گیا تھا۔اس نے مقررہ وقت پر قسط جمع نہیں کرائی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے دونوں افراد سے مل کر 41 لاکھ روپے والی نیلامی 24 لاکھ روپے میں جاری کر دی اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔

ای پیپر دی نیشن