میاں چنوں ( خبر نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر ایڈوائزر طارق زمان گجرنے میاں چنوں کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا طارق زمان گجر نے پہلے ٹراما سینٹر کا وزٹ کیا ایم ایس ڈاکٹر نذیر ہراج نے طارق زمان گجر کو ایکسرے روم لیبارٹری لیبر روم فی میل وارڈ کا وزٹ کروایا طارق زمان گجر نے پرچی کاؤنٹر کا بھی وزٹ کیا وزٹ کے دوران آئی ٹی آفیسر اسماعیل اور دیگر عملہ بھی ساتھ تھا طارق زمان گجر نے آئے ہوئے مریضوں سے اور ان کے لواحقین ڈاکٹرز کے متعلق اور ادویات کے متعلق پوچھا گیا مریضوں نے طارق زمان گجر کو کہا ہمیں ہسپتال میں مکمل سہولیات مل رہی ہیں۔وزیراعلی کے مشیر طارق زمان گجر نے ایم ایس ڈاکٹر نذیر ہراج اور آئی ٹی آفیسر اسماعیل،گائنی ڈاکٹر شمسہ کی کارکردگی کو سراہا ۔
مشیر وزیراعلیٰ کا دورہ میاں چنوں ہسپتال ، مریضوں سے استفسار
Nov 22, 2022