تھپڑوں اور گولیوں کا سلسلہ ملک کیلئے خطرناک ہے: مولانا محمد خان شیرانی


ڈیرہ غازی خان (نیوز رپورٹر) ممبر قومی اسمبلی و رہنما جمعیت علماء اسلام مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ ہے کہ اداروں کو منظم رہنے اور انتشار سے بچانے کیلئے تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے تھپڑوں اور گولیوں کا جو سلسلہ چلا پڑا ہے یہ جمہوریت کے لیے اچھا نہیں، خطرناک ہے۔ مہینے کے اختتام تک لانگ مارچ کے نتائج سامنے آجائیں گے۔ یہ بات انہوں نے ڈیرہ غازی خان میں مقامی ہوٹل میں خانزادہ حاجی محمد جہانگیر اور طارق خانزادہ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ ہر مسئلہ کا حل ہے مگر ہمیں ملکی مفاد کی خاطر سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تھپڑوں اور گولیوں کا جو سلسلہ چل پڑا ہے یہ جمہوریت کے لیے مناسب نہیں لیاقت علی کو گولی کس نے ماری، بھٹو کی موت کا ذمہ دار کون ہے یہ تمام معاملات مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں ہمیں اداروں کی بہتری کے لیے میرٹ کو ترجیح دینا ہوگی۔ اداروں میں میرٹ پر تعیناتیاں نہ ہو ں تو وہ ادارے منظم نہیں چل سکتے وہ انتشار کا شکار ہو جاتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کرائی۔ 

ای پیپر دی نیشن