ملتان (سماجی رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے مخصوص کیسز پر گاڑیوں کی ٹرانسفر پر عائد بائیومیٹرک کی پابندی کو بالآخر دو ماہ کے لیئے موخر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، تفصیل کے مطابق پنجاب کیبنٹ نے اجلاس میں پیش کی گئی سمری کی منظوری دیتے ہوئے صوبہ بھر میں ہزاروں ٹرانسفر کیسز کو نمٹانے کے لیئے بائیومیٹرک کی پابندی کو دو ماہ کے لیئے موخر کردیا تھا ہے جبکہ گذشتہ روز گورنر پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے سے صوبہ بھر میں مخصوص ٹرانسفر کیسز پر عملدرآمد کا آغاز ہوجائے ہوگا، واضح رہے کہ ملتان سمیت صوبہ بھر کے موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے نہ صرف اس ضمن میں مطالبہ کیا جارہا تھا ۔
گاڑیوں کے ٹرانسفر پر عائد بائیومیٹرک کی پابندی 2ماہ کیلئے موخر
Nov 22, 2022