200 غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں اور لینڈ سب ڈویژن کی لسٹ جاری

Nov 22, 2022


ملتان( نمائندہ خصوصی ) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دو سو کے قریب غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں اور لینڈ سب ڈویژن کی لسٹ جاری کر دی ہے جاری لسٹ میں تمام کالونیوں کے نام اور جگہ کی نشاندھی کی گئی ہے تاکہ عوام کو دھوکا دہی سے بچایا جاسکے دوسری طرف ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ اربن پلاننگ کی طرف سے غیر قانونی کالونیوں اور سب ڈویژن کے مالکان اور ڈویلپرز کو ان غیر قانونی کالونیوں کو حتمی منظوری کے لیے  پراسیس مکمل کرانے کا کہا گیاہے اور جو مالکان یا ڈویلپرز پراسیس مکمل نہیں کرنا چاہتے انھیں اس سلسلے ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے متعلقہ شعبہ میں درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل لاتے ہوئے جرمانوں سمیت گرفتاریاں بھی متوقع ہیں اور اس سلسلے میں جلد ہی ایک  بڑی کارروائی متوقع ہے۔

مزیدخبریں