گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و امیدوارپی پی 64خان کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ 26نومبر کو گوجرانوالہ سے قافلے چیئرمین عمران خان کی کال پر راولپنڈی پہنچیں گے اورحقیقی آزادی کے اس فیصلہ کن مرحلے کے ہر قدم پر اپنے قائد کے شانہ بشانہ ہوں گے،عوام ایک بار پھر ثابت کریں گے وہ تحریک انصاف کے فوری صاف و شفاف انتخابات کے مطالبے کی توثیق کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی 26نومبر کی کال کے سلسلہ میں کارکنان کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میںعمران خان کی 26نومبر کی کال پر قافلوں کی روانگی کے حوالے سے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی،خان کلیم اللہ خان نے کہا کہ ملک سیاسی اور معاشی طور پر جن گھمبیر مسائل سے دو چار ہے اس کا واحد حل فوری صا ف اور شفاف انتخابات ہیں ، وفاق میں بیٹھی 13جماعتیں اپنی سیاست اور مفادات کی بجائے 22کروڑ عوام کے ملک کے مفادات کو مقدم رکھیں۔ عمران خان کی قیادت میںتحریک انصاف آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جدوجہد کر رہی ہے اور یہ تحریک پر امن رہتے ہوئے ملک و قوم کیلئے عظیم مقاصدحاصل کرے گی۔
26نومبر کو گوجرانوالہ سے قافلے راولپنڈی پہنچیں گے:خان کلیم اللہ
Nov 22, 2022