کامونکی(نمائندہ خصوصی)تحصیل آفس میں ٹاؤٹ مافیا نے قبضہ جما لیا،کوئی بھی کام ٹاؤٹ مافیا کے بغیر ناممکن جبکہ آفیسران کی ڈیوٹی صرف بند کمروں تک محدود ہے۔تحصیل آفس کامونکی میں ٹاؤٹ مافیا سرگرم ہیں جس کے باعث کوئی بھی رجسٹری بغیر رشوت کے رجسٹری برانچ سے پاس ہونا ناممکن ہے،رجسٹری برانچ میں کرپشن اور لوٹ مارعروج پر ہے سرکاری شیڈول کے مطابق ہونے والی رجسٹریوں پراے سی اور تحصیلدارکے نام پر دفتری عملہ،اشٹام فروش،ٹاؤٹ مافیا جو جعلی صحافیوں اور پراپرٹی ڈیلرز پر مشتمل ہے رشوت کی سر عام وصولی کررہے ہیں تحصیل آفس میں رجسٹری کے نام پر کرپشن کو ایجنٹوں اور ٹاؤٹ مافیا نے تحصیلدار سمیت ماتحت عملے کی فیس کا نام دے رکھا ہے،عوامی حلقوں نے انسداد بدعنوانی کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل آفس کامونکی میں مبینہ بے ضابطگیوں کا نوٹس لیا جائے کیونکہ چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کے باعث تحصیل آفس میں کرپشن بڑھتی جا رہی ہے اورسائلین کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے۔
کامونکی:تحصیل آفس پر ٹاؤٹ مافیا کا قبضہ، افسر کمروں تک محدود
Nov 22, 2022