محکمہ فشریز حافظ آباد کاعالمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک

Nov 22, 2022


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)محکمہ فشریز حافظ آباد کے زیر اہتمام فشریز کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک کی گئی ، واک کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد رفیق،اسسٹنٹ وارڈن فشریز  فائزہ مشتاق نے کی۔ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں کی جانے والی آگاہی واک کے شرکاء نے بینرز اور فلیکسز اٹھا رکھے تھے جن پر مچھلی کی افادیت اور فارمنگ کے حوالہ سے آگاہی دی گئی تھی۔اس موقع پر اسسٹنٹ وارڈن فائزہ مشتاق نے بتایا کہ مچھلی انسانی غذا ء کا ایک اہم اور لازمی جز و ہے مچھلی انسانی صحت کیلئے بہت مفید اور کئی بیماریوں سے بچاتی ہے۔21نومبر کو فشریز کا عالمی دن منانے کامقصد عوام میں مچھلی کی افادیت واہمیت اور اسکی فارمنگ کے حوالہ سے آگاہی دینا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حافظ آباد میں تقریبا 400فش فارم ہے جہاں مختلف اقسام کی مچھلی کی فارمنگ کی جاتی ہے اور یہ زمینداروں کیلئے ایک فائدہ سرمایہ کاری کا زریعہ بھی ہے ۔ انہوں نے بتا یا کہ حافظ آباد کے فش فارم کی مچھلی اندرون و بیرونِ ممالک بڑی پسند کی جاتی ہے اور آج کل کے سیزن میں اسکی طلب میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ انسانی غذا ء میں مچھلی ایک واحد غذا ہے جس میں سب سے زیادہ پروٹینز موجود ہوتے ہیں جو انسانی صحت اور بڑھتی عمرکے بچوں کیلئے بڑی فائدہ مند ہے۔

مزیدخبریں