نوجوان وکلاءکی سرپرستی ہم سب کی ذمہ داری ہے ، میاں عادل، عزیز اکبر بیگ

Nov 22, 2022


ملتان (سپیشل رپورٹر)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر میاں عادل مشتاق اور ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ نے نوجوان وکلاء کو اعزازی ایگزیکٹیو ممبر سرٹیفیکیٹ تقسیم کر نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان وکلاءکی حوصلہ افزائی اور سرپرستی ہم سب کی ذمہ داری ہے یہی نوجوان وکلاء جو ہمارا مستقبل ہیں ان کو وکالت کے رموز اور جج کے ساتھ رویہ کی تربیت ہی ہمارا کل محفوظ کرے گاآج وقت کی ضرورت ہے کہ نوجوان وکلاءکو کیس کی تیاری اور عدالت میں پیش ہونے اور کیس پیش کرنے کی صلاحیتوں کے لئے تیار کرنا ہوگا جو اپنے سینیئرز اور عدلیہ کا احترام نہیں کرے گا وہ کبھی کامیاب وکیل نہیں بن سکتا۔
 میاں عادل

مزیدخبریں