4 سال سے سورج میانی روڈ تعمیر نہ ہوسکی، تاجروں کی ریلی، احتجاجی مظاہرہ


ملتان (نمائندہ خصوصی) چار سالوں کا طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی سورج میانی روڈ کی تعمیر نہ ہو سکی بنیادی سہولیات ناپید حادثات معمول بن گئے اس ابتر صورتحال پر سورج میانی روڈ کی تاجر تنظیموں کا انجمن تاجران سورج میانی کے چیئرمین ملک کفایت حسین صدیقی قیادت میں شٹر ڈاو¿ن کر کے ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر متعلقہ محکموں کے خلاف نعرے بازی، سورج میانی کی دیگر تاجر تنظیموں کے ہمراہ چوک کچہری پر احتجاجی دھرنے کا متفقہ فیصلہ کر لیا جلد ہی دھرنے سمیت احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا جائے گا گزشتہ روز انجمن تاجران سورج میانی روڈ کے چیرمین کفایت حسین صدیقی نے سورج میانی روڈ کی ٹوٹ پھوٹ صفائی کی ابتر صورتحال پر سورج میانی عثمانیہ بازار، جعفریہ بازار حسنیہ بازار، رضا آباد کے تاجروں کے ہمراہ مذکورہ بازاروں سے ایم ڈی اے چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا تاجر عہدیداران نے کہا کہ گذشتہ 4 سال سے سورج میانی روڈ کھنڈرات بن چکا ہے جس کی وجہ سے تاجروں کے کاروبار مکمل طور پر تباہ ہو رہے ہیں چیئرمین ملک کفایت حسین صدیقی نے کہا کہ سورج میانی میں روڈ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے متعدد بار اپنا اجتجاج ریکارڈ کروا چکے ہیں لیکن انتظامیہ کی یقین دھانی کے باوجود روڈ کی تعمیر شروع نہیں ہو ئی مین روڈ سے گٹر کے ڈھکن تک غائب ہیں سٹریٹ لائٹ نہ ہو نے سے چوری، رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں سے خوف وہراس کی فضاءقائم ہے جبکہ سورج میانی روڈ پر واقع گورئمنٹ گرلز ہائی سکول سے جانے والی طالبات اساتذہ والدین ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں روڈ پر پتھر ڈال کر ٹھکیدار غائب ہوچکا ہے انہوں نے حکومت سے پ±ر زور اپیل کرتے ہیں اس بازار کے روڈ بھر وقت مکمل کئے جا ئیں اگر ایک اگر روڈ کی تعمیر شروع نہ کی گئی تو ہر ہفتے اجتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے اور دوکانیں بند کر کے مکمل ہڑتال کی جا ئے گی۔
 ریلی

ای پیپر دی نیشن