صحافی ڈیجیٹل میڈیا کی مہارتوں پر عبور حاصل کریں، فرحان انجم ملغانی 


وہاڑی(نامہ نگار) روزنامہ نوائے وقت ملتان کے اسٹیشن ہیڈ فرحان انجم ملغانی نے کہا ہے صحافت جدید شکل اختیار کر چکی ہے دور جدید میں میڈیا کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی دور قدیم میں تھی لیکن اب اس کے تقاضے تبدیل ہو گئے ہیں مستقبل کی صحافت ڈیجیٹل میڈیاپر ہوگی اس لئے نوجوان صحافی اپنے صحافتی فرائض کی ادائیگی کیلئے ڈیجیٹل میڈیا کی مہارتوں پر عبور حاصل کریں تاکہ انہیں جدید دور کے تقاضوں کا مقابلہ کیا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمخانہ کلب وہاڑی میں نمائندگان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحافی حضرات نئے تقاضوں کے ہم آہنگ اپنے فرائض ادا کریں اور حقائق سے متصادم رپورٹنگ ہرگز نہ کریں انہوں نے کہاکہ نمائندگان اخبار کا قیمتی اثاثہ اور اپنے ادارے کی تصویر ہوتے ہیں اس لئے نمائندگان کو اپنی صحافتی کردار کو ہر قسم کی شدت پسندی سے پاک رکھنا چاہئے انہوں نے کہاکہ مظلوم لوگوں کی داد رسی اور عوام تک حقائق پہنچانے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے صحافیوں کیلئے قلم کی طاقت کا حامل ہونے ایک اعزاز کی بات ہے انچارج نمائندگان سید راشد علی فرخ اور طارق سعیدنے کہا کہ انتہائی کٹھن اور نامساعد حالات کے باوجود پاکستان میں صحافی عوام کے شعور کی بیداری،حالات حاضرہ سے آگاہ، حکومتوں کی رہنمائی اور معاشرتی توازن کے قیام سمیت تمام جہتوں میں بھر پور مثبت کردار اد کر رہے ہیں ا جلاس میں انچارج نمائندگان سید راشد علی فرخ نمائندگان راو¿ ذوالفقار علی معصومی، خلیق احمد بھٹی، حافط محمد سلیم، حاجی الیاس، ظفر بھٹی، محمد اقبال، عمران حفیظ،فاروق احمد، محمود خان بلوچ، ایم طارق سعید سمیت دیگر شریک تھے۔
 فرحان انجم ملغانی 

ای پیپر دی نیشن