سینئر ترین جرنیل کو افواج پاکستان کا سربراہ ہونا چاہیے، اجمل قادری 

Nov 22, 2022


ملتان ( سماجی رپورٹر،سپیشل رپورٹر) مرکزی جمیعت علماء اسلام پاکستان کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد اجمل قادری نے ایک بڑی تعیناتی پر ہر طرح کی بیان بازی کو جمہوری تقاضوں کے خلاف قرار دیا ہے کہ یہ ایک روٹین کا مسئلہ ہے اس پر کسی کو رائے زنی کا اختیار حاصل نہیں ہے مرکزی جمیعت علمائے اسلام کی رائے میں سینئر ترین جرنیل کو افواج پاکستان کا سربراہ ہونا چاہیے اور یہ مسئلہ اسی طرح حل کردینا چاہیے جیسے سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے سربراہ کا مسئلہ حل ہو چکا ہے اور انتخابات سے پہلے ایسا الیکشن کمشن ہونا چاہیے جس پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کیا مولانا محمد اجمل قادری نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کرنا اور دھرنا دینا تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے انہوں نے کہا کہ شہید ارشد شریف کے قتل کا معمہ حل ہو کر رہے گا اور سپریم کورٹ آ ف پاکستان کو مرحوم کی والدہ کی تسلی کے مطابق ایک نیا تحقیقاتی کمشن مقرر کرنا چاہیے۔
 اجمل قادری 

مزیدخبریں