کھڈیاں خاص (نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں دکاندار کھانے پینے کی اشیاء کھلے آسمان تلے فروخت کر رہے ہیں دن بھر ٹریفک کی روانی سے ان کے اوپر مٹی اور گردوغبار پڑتا رہتا ہے گندے اور بدبو دار ماحول میں حفاظتی جالی کے بغیر قصاب گوشت فروخت کرنے میں مصروف ہیں اسی طرح مرغی کو ذبح کر کے باقیات والے ڈرم میں پھینک کر مضر صحت گوشت بنا کر انسانی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے۔ جو انتظامیہ فوڈ اتھارٹی عملہ کی کارکردگی اور چشم پوشی پر سوالیہ نشان ہے شہریوں کا کہنا ہے دکاندار دودھ،دہی،مٹھائی،چائے، مچھلی فرائی تمام کھانے پینے کی اشیاء کھلے آسمان تلے دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں سلاٹر ہاؤس میں بڑے جانوروں کو ڈاکٹر کی عدم موجودگی میں ذبح کیا جا رہا ہے ۔ ویڑنری عملہ کی مبینہ ملی بھگت اور مک مکا سے افسر کارروائی سے گریز اں ہیں۔
کھڈیاں خاص : شہر بھرمیں مضر صحت اشیاء خوردونوش کی فروخت جاری
Nov 22, 2022