جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی دعائیں اوروفائیں اپنے فوجی جوانوں کے ساتھ ہیں جویقینا قیام امن اور پاکستان سے دہشت گرد عناصر کا صفایا کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے پاکستان کی پیشہ ور فورسز کو ملی کامیابیاں خوش آئند ہیں۔، عوام اپنی پاک فوج کے شہیدوں کے وارث فوجی جانبازوں کیخلاف کوئی سازش یا محاذ آرائی برداشت نہیں کرے گی۔