شیخوپورہ: انتظامیہ کی ملی بھگت ‘ کھاد کی مصنوعی قلت پر کسانوں کا احتجاج


شیخوپورہ(شیخ عظیم علی، سید علی معظم رضوی سے) انتظامیہ کی ملی بھگت سے کھاد کی قیمتوں میں از خود اضافہ اور مصنوعی قلت جاری ، کسان سراپا احتجاج ، کسان بورڈ کا احتجاج ، کسان تنظیموں کے عہدیداروں کے مطابق کھاد کی قیمتوں میں از خود اضافہ کرکے کسانوں کے مسائل میں اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ کھاد کا میسر آنا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہو چکا ہے کسان زائد قیمتیں ادا کرکے بھی کھاد بمشکل حاصل کرپا رہے ہیں جس کے باعث فصلوں کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے جو کسانوں کاکھلامعاشی استحصال ہے جبکہ اس صورت حال کے حوالے سے اعلیٰ افسران پوری طرح آگاہ ہیں مگر کارروائی سے گریزاں ہیں یوریا کھاد فی بوری 2250 روپے کی بجائے 2700روپے تک فروخت ہورہی ہے ، ضلعی صدر کسان بورڈ نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ حکام صورتحال کا فوری نوٹس لیں ورنہ ہم احتجاجی دھرنا دیں گے جو مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن