گوادر دھرنے پر وفاق وصوبائی حکومت کا رویہ غفلت پر مبنی ‘مولانا عبدالحق ہاشمی 


کوئٹہ( این این آئی)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ گوادر دھرنے مطالبات کے حوالے سے وفاق وصوبائی حکومت کا رویہ منفی ،غفلت وتعصب پر مبنی ہے میٹروپولیٹن کارپوریشن ڈیلی ویجزملازمین کو 5ماہ کی تنخواہیں دی جائیں ۔گیس پریشر کا مسئلہ ترجیحی طور پرحل کیا جائے صوبے کے دوردرازمین شاہراہیں اورکوئٹہ کی سڑکیں گلیاں پختہ کیے جائیں ۔مصنوعی مہنگائی ،ملاوٹ ،زخیر ہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے سٹریٹ کرائمز پر قابو پایا جائے ۔ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن وکمیشن رکھوائی جائے ۔دیانتدار قیادت ہی قوم کو مسائل ومشکلات سے نجات دلاسکتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بارڈرٹریڈ ،دوطرفہ آمدورفت میں آسانی وسہولت دی جائیں بلوچستان کے عوام کی مشکلات اورپریشانیوں میں حکومتی بے حسی غفلت وکوتاہی اوربدعنوانی کی وجہ سے روزبروزاضافہ ہورہا ہے حکومت غافل ،منتخب نمائندے تماشائی ،عوام پریشان ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن